25 جون ، 2012
کراچی … کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کو منشیات بیچنے والا قیدی رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ کراچی کی سینٹرل جیل کے حکام نے خفیہ اطلاع پر ایک بیرک پر چھاپہ مارااور قیدیوں کو موٹر وائنڈنگ کا کام سکھانے والے قیدی کو جیل میں دیگر قیدیوں کو منشیات بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ قیدی کے قبضے سے ایک کلو اعلیٰ معیار کی چرس اور ترازوبھی برآمد کر لیاگیا ہے۔ حکام کے مطابق قیدی کو جیل قوانین کے مطابق سزا دے دی گئی ہے۔