پاکستان
25 جون ، 2012

چوہدری پرویز الٰہی بھی کابینہ میں شامل ، نائب وزیر اعظم مقرر

چوہدری پرویز الٰہی بھی کابینہ میں شامل ، نائب وزیر اعظم مقرر

اسلام آباد…چودھری پرویز الہٰی کو نائب وزیراعظم مقررکر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الٰہی کو وزیراعظم کے اختیارات حاصل نہیں ہونگے۔ مسلم لیگ ق کے 8 وفاقی وزراء اور 7 وزرائے مملکت بھی کابینہ میں شامل ہو چکے ہیں جس حلف بھی اٹھا چکے ہیں جن سے صدر آصف علی زرداری نے حلف لے لیاکابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹی فی کیشن کے مطابق چودھری پرویز الہٰی آئندہ ہدایات تک فوری طور پر ڈپٹی وزیراعظم ہوں گے اور انہیں کسی بھی طرح وزیراعظم کے اختیارات حاصل نہیں ہوں گے ، نوٹی فی کیشن میں کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہیٰ کے پاس وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار وصنعت کا عہدہ بھی ہو گا، اس سے قبل ایوان صدر میں نئے کابینہ ارکان کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، وفاقی وزراء ، مسلم لیگ ق کے رہ نما چودھری شجاعت ، اور دیگر ارکان موجود تھے ،مسلم لیگ ق کے حلف اٹھانے والے وفاقی وزراء میں چودھری وجاہت ، وقاص اکرم ، غوث بخش مہر، سردار بہادر خان سہڑ ، سردار طالب نکئی، انور علی چیمہ ، جام محمد یوسف اور لیاقت عباس بھٹی شامل ہیں جب کہ وزرائے مملکت میں خواجہ شیراز، اکرم مسیح گل، آصف توصیف ،سردار شاہ جہاں یوسف ،نعمان لنگڑیال ، سعید خان مندوخیل اور غیاث میلہ شامل ہیں۔ ، کابینہ ڈویژن کی طرف سے وزیراعظم کے 6 مشیروں کے بھی نوٹی فی کیشن جاری کیے گئے ہیں جن کے تحت حامد یار ہراج ، حسین لغاری، سید قاسم شاہ ، نصیر خان مینگل ، شیراز نذیر، چودھری امتیاز احمد رانجھا وزیراعظم کے مشیر ہوں گے۔

مزید خبریں :