پاکستان
25 جون ، 2012

جنوبی پنجاب میں لٹریسی پروگرام بند کرنے کیخلاف اساتذہ کامظاہرہ

لاہور…جنوبی پنجاب میں لٹریسی پروگرام بند کرنے کے اقدام کے خلاف متعدد اساتذہ نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت پنجاب کو ذمہ دار قراردیتے ہوئے پروگرام بحالی کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر لٹریسی پروگرام کے تحت بھرتی اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا، انھوں نے اپنے مطالبات اور پروگرام کی بندش پر مشتمل بینرز اٹھا رکھے تھے مظاہرے میں خواتین او رمرد اساتذہ شامل تھے ان کا کہنا تھا کہ لٹریسی پروگرام میں سینکڑوں اساتذہ کئی سال پہلے بھرتی کئے گئے تھے اب اچانک محکمہ تعلیم پنجاب نے بلاجواز اس پروگرام کو بند کر دیا ہے جو اس پرگروام سے وابستہ اساتذہ کا معاشی قتل ہے انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب جنوبی پنجاب کے اساتذہ کوبحال کر کے دوسرے شعبے میں بھجوائے وگرنہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے اور ضرورت پڑی تو خود سوزی بھی کریں گے ۔

مزید خبریں :