کھیل
17 دسمبر ، 2016

چنئی ٹیسٹ: معین علی کی سنچری، انگلینڈ4 وکٹ پر 284رنز

چنئی ٹیسٹ: معین علی کی سنچری، انگلینڈ4 وکٹ پر 284رنز

انگلینڈ نے معین علی کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

چنئی میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن 21 رنز پر دونوں انگلش اوپنرز کپتان الیسٹر کک اور کیٹن جیننگز پویلین لوٹ گئے۔

معین علی اور جو روٹ نے تیسری وکٹ کیلئے 146 رنز جوڑے، 88رنز بنانے والے روٹ کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی یہ شراکت اختتام پذیر ہوئی۔

معین اور جونی بیئراسٹو نے مزید 86 رنز جوڑ ے بیئراسٹو 49 رنز بنا کر ہمت ہار گئے۔ کھیل ختم ہوا تو انگلینڈ نے 4وکٹ کے نقصان پر 284 رنز بنائے تھے۔

معین علی12 چوکوں کی مدد سے120 رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں، جبکہ بین اسٹوکس بھی ان کا ساتھ نبھا رہے ہیں۔

مزید خبریں :