کھیل
17 دسمبر ، 2016

جنوبی افریقہ: ٹیم کا ٹوٹل 169، خاتون کے160رنز

جنوبی افریقہ: ٹیم کا ٹوٹل 169، خاتون کے160رنز

کرکٹ کے کھیل میں ہرگیند کے ساتھ نیا ریکارڈ بنتا ہے۔ کچھ جلد ٹوٹ جاتے ہیں، جبکہ کچھ چند سالوں تک قائم رہتے ہیں۔ بعض ریکارڈز تو معمول کی طرح ہوتے ہیں، لیکن چند ایسے بھی سنگ میل عبور کرلیے جاتے ہیں کہ آنکھیں حیرت سے کھلی رہ جاتی ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ جنوبی افریقا میں انڈر19 کے ایک میچ میں پیش آیا، جب ایک ٹیم کے نو کھلاڑی صفر سے آگے نہ بڑھ سکے، لیکن پھر بھی وہ میچ جیت گئی۔

ویمنز انڈر19 ٹیم ایمپومالنگا کی بیٹر شانیہ لی سوارٹ نے 86 گیندوں پر 160 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ ٹیم کا ٹوٹل 169رنز رہا، 9رنز اضافی تھے۔

سوارٹ بیٹنگ کے بعد بولنگ میں پیچھے نہ رہیں، انہوں نے 2وکٹ بھی لیے، ہدف کے جواب میں ایسٹرن کی ٹیم 6وکٹ کے نقصان پر 127 ہی رنز بنا سکی تھی۔

 

مزید خبریں :