17 دسمبر ، 2016
اوسامہ خالد...ایکشن سے بھرپور اینیمیٹڈ فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ امریکن فینٹیسی فلم جسٹس لیگ ڈارک کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
جے اولیویا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے سپر ہیروز کے گرد گھوم رہی ہے، جو غیر معمولی خطرات سے نمٹنے کیلئے متحد ہوجاتے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں میٹ ریان، جیسن او مارہ، کمیلا لڈنگٹن، نکول ٹرٹورو اور جیریمی ڈیویز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی یہ ایکشن سے بھرپور فلم اگلے برس 24جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔