25 جون ، 2012
فیصل آباد … فیصل آباد میں زمیندار کے ڈیرے پر پولیس کی جانب سے 21 دن سے رکھے 2نوجوانوں کو عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپا مار کر بازیاب کروا لیا، ایک پولیس اہلکار گرفتار جبکہ ایس ا یچ او کو معطل کردیا گیا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق رضیہ بی بی نے سیشن جج فیصل آباد کو درخواست دی تھی کہ تھانہ ساندل بار نے 21روز سے اس کے دیور اور ایک عزیز کو ایک زمیندار کے ڈیرے پر باندھ رکھا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جس پر سیشن جج کے حکم پر عدالتی بیلف نے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو دونوں محبوس بنائے گئے افراد وہاں سے بازیاب ہو گئے، جنہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ دونوں افراد کی گرفتاری کا باقاعدہ ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سیشن جج نے دو نوں کو رہا کردیا، جبکہ ایک پویس اہلکار کو گرفتار اور ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا۔