پاکستان
26 جون ، 2012

لاہور:این آئی سی ایل کیس،ایف آئی اے کا اکرم وڑائچ کے گھر پر چھاپہ

لاہور. . . . .لاہورمیں ایف آئی اے حکام نے این آئی سی ایل اسکینڈل میں ملوث سابق وزیر مملکت حبیب اللہ وڑائچ کے بھائی اکرم وڑائچ کے گھر پرچھاپہ مار ا لیکن ان گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔ اکرم وڑائچ کی رہائش گاہ پر چھاپہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جمیل احمد خان کی سربراہی میں مارا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق اکرم وڑائچ کیخلاف ساڑھے چار کروڑ روپے کا وہ چیک باونس ہونے کا مقدمہ ہے جوانھوں نے رقم کی ریکوری کے لئے ایف آئی اے میں جمع کروایا تھا ۔

مزید خبریں :