دنیا
19 دسمبر ، 2016

ترکی: روسی سفیر قاتلانہ حملے میں ہلاک

ترکی: روسی سفیر قاتلانہ حملے میں ہلاک

 

 

ترکی میں روس کے سفیر اندریے کارلوف قاتلانہ حملےمیں ہلاک ہوگئے، ترک پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہلاک کردیا، ترک میئر کا کہنا ہے کہ حملہ آور ترک پولیس کا اہلکار تھا۔

مسلح شخص نے روسی سفیر پر فائرنگ اس وقت کی جب وہ دار الحکومت انقرہ میں منعقد فن پاروں کی نمائش میں موجود تھے جس کا انہوں نے افتتاح کیا تھا۔

روسی سفیر کو شدید زخمی ہونے پر مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے، اس دوران ترک پولیس نے حملہ آور کو فائرنگ کے بعد ہلاک کردیا۔

حملہ آور مبینہ طور پر انتہاپسند بتایا جارہا جس نے فائرنگ کرتے ہوئے نعرہ تکبیر بلند کیا اور حلب کا بدلہ لینے کا عہد کیا۔

روسی سفیر کا قتل ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب منگل کے روز ماسکو میں حلب کی صورتحال پر بات چیت کیلئے روس، ترکی اور ایران کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے۔

ترکی میں روسی سفیر کی قاتلانہ حملے میں ہلاکت کے واقعے کی امریکا نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :