19 دسمبر ، 2016
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اہلیہ نے بھی حکومت کے بڑے کرنسی نوٹ ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کی اہلیہ جوشودابین نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران حکومت کے بڑے کرنسی نوٹ ختم کرنے کے فیصلے کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ اس سے کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی، انہوں نے مودی حکومت کی اب تک کی کارکردگی کو بھی بہترین قرار دیا۔