20 دسمبر ، 2016
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد مرزا کا کہنا ہے کہ کراچی کے امن کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کراچی کا امن رینجرز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے،کراچی کے مکمل امن کے حصول کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد مرزا نے رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کا رینجرز پر اعتماد رینجرز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کاآئینہ دار تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حاصل کردہ اہداف کو رینجرز اور عوام ملکر ناقابل واپسی بنائیں گے۔