پاکستان
20 دسمبر ، 2016

مشرف کا بیان سختی سےمسترد کرتے ہیں، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

مشرف کا بیان سختی سےمسترد کرتے ہیں، ترجمان وزیراعظم ہاؤس

سابق صدر پرویز مشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ نوازشریف دو میجر جنرلز کو ہٹانا چاہتے تھے اور یہ معاملہ ان کے درمیان اختلاف کی وجہ بنا، وزیراعظم ہاؤس نے پرویزمشرف کا بیان سختی سےمسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت قرار دیا ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا پرویز مشرف کے اس دعوے کو یکسر غلط قرار دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پرویزمشرف اور نواز شریف کےدرمیان ایسےکسی معاملے پرکوئی بات نہیں ہوئی تھی، مشرف کا بیان قطعی بےبنیاد ہے،جسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے مزید کہا ہے کہ مشرف نے نوازشریف سے اختلافات کی وجہ دو میجر جنرلوں کو ہٹانے سے انکار بتایا جوغلط ہے۔

مزید خبریں :