20 دسمبر ، 2016
متحدہ قومی موومنٹ لندن کے رہنماؤں حسن ظفر عارف اور امجد اللہ کو سینٹرل جیل کراچی سے رہاکیا گیا جس کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دو ماہ قبل پروفیسر حسن ظفر عارف اور امجد اللہ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کیلئے کراچی پریس کلب پہنچے تھے کہ انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔
دونوں رہنماؤں کو نقص امن کے تحت پہلے ایک ماہ کے لیے سینٹرل جیل میں نظر بند کیا گیا جس کے بعد ان کی نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی،نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد آج دونوں رہنماؤں کو سینٹرل جیل سے رہا گیا گیا۔
استقبال کے ایم کیو ایم لندن کے کارکن بھی سینٹرل جیل کے باہر موجود تھے،لیکن دونوں رہنماؤں کو پولیس موبائل میں سینٹرل جیل سے باہر لایا گیا،جس کے بعد انہیں ناظم آباد تھانے منتقل کردیاگیا۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دونوں رہنماؤں کو عزیز آباد تھانے میں درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، مقدمہ بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری پر درج ہے۔