دنیا
20 دسمبر ، 2016

سفیر کا قتل ماسکو انقرہ کے بحال ہوتے تعلقات پر حملہ ہے:پیوٹن

سفیر کا قتل ماسکو انقرہ کے بحال ہوتے تعلقات پر حملہ ہے:پیوٹن

ترک دارالحکومت انقرہ میں تصویری نمائش کے موقع پر روسی سفیر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفیر کے قتل کا واقعہ دراصل ماسکو انقرہ بحال ہوتے تعلقات پر حملہ ہے۔

روسی صدر نے مزید یہ کہا ہے کہ ہم معلوم کرکے رہیں گے کہ سفیر کے قتل کا منصوبہ بنانے والے اورقاتل کو حکم دینے والے کون تھے۔

واضح رہے کہ روسی سفیر پر حملہ کرنے والا شخص ترک پولیس افسر تھا جو ان کے پیچھے ہی کھڑا تھا، فائرنگ کرنے والا اپنی کارروائی کے دوران یہ نعرے بھی لگاتا رہا کہ ’’حلب کو نہ بھولو‘‘، اسی دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو بھی فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

 

مزید خبریں :