پاکستان
20 دسمبر ، 2016

وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا پہنچ گئے

وزیراعظم تین روزہ سرکاری دورے پر بوسنیا پہنچ گئے

 

وزیراعظم نواز شریف تین دن کے سرکاری دورے پر بوسنیا پہنچ گئےہیں۔ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال بوسنیا کے وزیر مواصلات نے کیا۔

وزیراعظم طیارے سے اترے تو انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے وزیراعظم کو گلدستے پیش کئے۔

وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ بیگم کلثوم نواز اور خصوصی مشیربرائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم بوسنیا کےصدر اور وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کرنے کے ساتھ ایک بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے، وہ یہ دورہ چیئرمین برائے کونسل آف منسٹرز کی دعوت پر کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :