پاکستان
26 جون ، 2012

ن لیگ پٹیشنز کی سیاست کررہی ہے، رحمن ملک

ن لیگ پٹیشنز کی سیاست کررہی ہے، رحمن ملک

اسلام آباد… مشیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ن لیگ پٹیشنز کی سیاست کررہی ہے اور پیپلز پارٹی کو پٹیشنز کے ذریعے ہٹانا چاہتی ہے۔ وہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو کررہے تھے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفت گو میں مشیر داخلہ رحمان ملک نے کہاکہ ملک میں پٹیشن کی سیاست نہیں ہونی چاہیے، ن لیگ پیٹشنز کی سیاست سے باہر آجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف پٹیشنز رائے ونڈ میں تیار کی جاتی ہیں اور ان کے پیچھے رانا ثنا اللہ کا ہاتھ ہے۔ رحمان ملک نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں جو کچھ ہور ہاہے اس کے پیچھے کالعدم تحریک طالبان ہے اور کالعدم تحریک طالبان ملک کے بڑے شہروں میں موجود ہے۔

مزید خبریں :