21 دسمبر ، 2016
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سیاست اور سازشوں سے نکلیں، جو لوگ مہاجروں کو تقسیم کر کے ووٹ بینک توڑنا چاہتے ہیں وہ بس کردیں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے حیدرآباد کا دورہ کیا، راستے میں جگہ جگہ کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، مارکیٹ ٹاور پہنچنے پر تاجروں نے میئر کراچی کا شاندار استقبال کیا۔
وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی سازشیں ناکام ہوئیں، اب بھی ہوں گی، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے کراچی اور حیدرآباد میں حق پرستوں کو جتوایا، ماضی کی غلطیوں کو نہیں دہرانا چاہتے، عوام ہمارے ہاتھ مضبوط کریں۔
مئیر کراچی وسیم اختر نے بلدیہ کے جناح ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک آمر کراچی اور حیدرآباد کو اربوں روپے دے سکتا ہے تو جمہوری وزیراعظم کیوں نہیں دے سکتے۔