22 دسمبر ، 2016
راحیلہ الطاف...سوشل میڈیا اور اسمارٹ فونز میں انسانی جذبات کی عکاسی کرنیوالے ایموجیز اب فلموں میں بھی اینٹری کیلئے تیار ہیں۔ اسی سلسلے میں کامیڈی سے بھرپور نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ ایڈونچر فلم ’دی ایموجی مووی‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکاراینتھونی لیونڈس کی اس فلم میں ایموجیز کی ایک نئی دنیا آپ کا انتظار کر رہی ہے، جس میںGeneنامی ایک ایسا ایموجی مرکزی کردار میں نظر آئیگا، جو بیک وقت ایک سے زائد تاثرات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس انوکھی صلاحیت سے پریشان Geneاس مشکل سے نجات حاصل کرنے کیلئے ایک انوکھے سفر پر نکلتا ہے، تا کہ وہ بیک وقت صرف ایک ہی تاثر دے کر نارمل ہو سکے۔
مشیل ریمو کی پروڈیو س کردہ اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈ کرداروں کے ڈائیلاگ اداکارٹی جے ملر، جیمز کورڈن اور الیئانا گلیزر کی آوازوں میں ر یکارڈ کئے گئے ہیں۔
سونی پکچرز کی تیار کردہ یہ کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم آئندہ سال 4اگست کو کولمبیا پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے کیلئے آرہی ہے۔