پاکستان
26 جون ، 2012

فنڈز نہ ملنے سے بیرون ملک زیرتعلیم10ہزار طلباء متاثر ہونگے، لغاری

فنڈز نہ ملنے سے بیرون ملک زیرتعلیم10ہزار طلباء متاثر ہونگے، لغاری

اسلام آباد… چیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر جاوید لغاری نے کہا ہے کہ کمیشن کے فنڈز ریلیز نے ہونے بیرون ملک10 ہزار طلبہ متاثرہونگے جب کہ بیرون ممالک اسکالرشپ پروگرامز سمیت دیگر منصوبے بند کرنے پڑیں گے۔اسلام آباد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چوتھے کنو کیشن کی تقریب سے خطاب میں چیرمین کمیشن ڈاکٹر جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ کمیشن کا 45 فی صد بجٹ طلبہ پر خرچ ہوتا ہے۔اور فنڈز کی عدم فراہمی سے بیرون ملک 10 ہزار اسکالرزبراہ راست متاثر ہونگے۔ان میں سے بیش تر مستحق طلبہ کا تعلق فاٹا ، بلوچستان اور اندرون سندھ سے ہے۔ ڈاکٹر جاوید لغاری نے بتایا کہ یونیورسٹیوں کے 20 ہزاراسٹاف کی تنخواووں کے لئے بینکوں سے قرضہ لیا گیا ہے۔جب کہ گزشتہ ہفتے ایچ ای سی کو 12 ارب روپے کی رقم میں سے صرف اڑھائی کروڑ روپے دئیے گئے۔ان کا کہنا تھاکہ معاملہ صدر اور وزیراعظم کے نوٹس میں لایا جاچکاہے۔

مزید خبریں :