26 دسمبر ، 2016
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا، 100 انڈیکس 55 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 689 پر بند ہوا۔
تین روز کی مسلسل مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی رجحان میں تبدیلی نظر آئی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 55 پوائنٹس اضافے سے ہوا۔
آج مجموعی طو ر پر 8 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے 17 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، گلوبل ریسرچ کے کاروبار کے اختتام پر جاری کئے گئے ریسرچ نوٹ کے مطابق 47 ہزار کے قریب مارکیٹ اتاڑ چڑھاو کا شکار رہے گی جبکہ بیرونی سرمایہ کاری انڈیکس کے مستقبل کے رجحان کا تعین کرے گی۔