کاروبار
26 دسمبر ، 2016

ڈاکٹر طارق حسن ایس ای سی پی آڈٹ بورڈ کے چیئرمین تعینات

ڈاکٹر طارق حسن ایس ای سی پی آڈٹ بورڈ کے چیئرمین تعینات

 

حکومت نے ڈاکٹر طارق حسن کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان آڈٹ اوور سائٹ بورڈ (اے او بی) کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دیگر اراکین میں احمد سعید، محمد نعیم، فریسہ جعفری، شاہد غفار، طارق اقبال اور آصف عثمان شامل ہیں۔ان افراد کے عہدوں کی مدت تین سال ہے۔

مذکورہ بالا تقرریاں، سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایس ای سی پی، گورنر سٹیٹ بینک اور آئی کیپ کے صدر پر مشتمل نامزدگی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔

تقرر کئے گئے تمام افراد اپنے اپنے شعبہ کے کامیاب اور تجربہ کار ماہرین ہیں۔ ڈاکٹر طارق حسن معروف قانون دان ہیں اور ماضی میں ایس ای سی پی کے چیئرمین اور وزیرِ خزانہ کے مشیر رہ چکے ہیں۔

مزید خبریں :