پاکستان
26 جون ، 2012

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد…نومنتخب وزیراعظم سے این آر او فیصلے پر عمل کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل نومنتخب وزیراعظم راجا پرویزاشرف سے این آر او فیصلے پر عمل کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل کے ساتھ توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے ۔این آر او فیصلے میں سوئس کیسز سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے سینئرقانون دان مولوی اقبال نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی ہے ، جس میں وزیراعظم کے حالیہ دورہ کراچی میں میڈیا کو دئیے گئے اس بیان کو بنیاد بنایا گیا ہے جو اہم معاملات میں سابقہ حکومت کی پالیسی جاری رکھنے سے متعلق تھا۔

مزید خبریں :