26 جون ، 2012
لاہور…لاہور میں ایک ماہ قبل برکی کے علاقے میں تاجر کے بیٹے کے قتل میں ملوث ملزم نے گرفتاری دیدی ،ملزم وفاقی سیکرٹری کا بیٹا ہے۔ایک ماہ قبل شاہ عالمی کے تاجر شیخ فضل الہٰی کے بیٹے حمزہ کی لاش گاڑی سے برآمد ہوئی تھی جسے گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کی مطابق مقتول حمزہ کے دوست اور وفاقی سیکرٹری کے بیٹے شان محمدنے قتل کا اعتراف کر لیا تھا مگر ساتھ فرار ہو گیا تھا، گزشتہ رات ملزم نے سی آئی اے ماڈل ٹاوٴن تھانے جا کر گرفتاری دے دی۔ملزم شان کو کل ہائی کورٹ پیش کیا جائے گا۔تھانے میں ملزم کو میڈیا سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔