پاکستان
26 جون ، 2012

ڈیرہ غازی خان میں لوڈشیڈنگ کیخلاف بچے بھی سڑکوں پر

ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف بچے بھی سڑکوں پر آگئے۔ لوڈ شیڈنگ کے ستائے بچوں نے ٹائر جلا کر مظاہرہ کیا۔ڈیرہ غازی خان شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا رورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر بچے بھی احتجاج کرنے سڑکوں پر آگئے۔ انہوں نے پتھر بازار کے مقام پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کر دی۔ اس موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی تاہم بچوں نے دو گھنٹے تک سڑک پر احتجاج کیا اور حکومت اور واپڈا کے خلاف نعرے لگائے۔

مزید خبریں :