26 جون ، 2012
پشاور…سیکورٹی اداروں نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر رہائی پانے والے افراد کی فہرست عدالت میں پیش کردی۔سو سے زیادہ لاپتہ افراد کی درخواستوں کی سماعت پشاور ہائی کورٹ میں ہوئی،چیف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس فصیح الملک نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت لاپتہ افراد کے سینکروں رشتہ دار عدالت کے باہر موجودتھے ۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے عدالت کے حکم پر رہائی پانیوالوں کی فہرست پیش کی جن کی تعداد 1035 بتائی گئی ہے۔ عدالت کے باہر موجود لاپتہ افراد کے لواحقین بدستور پریشان ہیں۔