پاکستان
26 جون ، 2012

گورنر پنجاب کی جیونیوز کے سینئررپورٹر معین احمد کے اہل خانہ سے تعزیت

گورنر پنجاب کی جیونیوز کے سینئررپورٹر معین احمد کے اہل خانہ سے تعزیت

لاہور…گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے حوالے سے پنجاب حکومت کو خط لکھا ہے کہ ان کے جائز مطالبات کا ازالہ کیا جائے،انھوں نے یہ بات لاہور میں جیونیوزکے سینئر رپورٹرمعین احمد مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،گورنر پنجاب نے کہا کہ صحافتی دنیا میں معین احمد نے جس دیانت داری اور نیک نیتی سے پیشہ ورانہ فرائض ادا کئے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت سے تقاضا کیا ہے کہ ڈاکٹروں کو ان کا حق دیا جائے اورڈاکٹروں سے بھی اپیل ہے کہ آپ مسیحا ہیں مریضوں کے علاج کیلئے فرائض انجام دیں اور آپ کی کسی کوتاہی کی وجہ سے کسی کی جان کا نقصان نہ ہوجائے۔

مزید خبریں :