پاکستان
26 جون ، 2012

ن لیگ اس مرتبہ سندھ میں میدان مارلے گی ، میاں نواز شریف

ن لیگ اس مرتبہ سندھ میں میدان مارلے گی ، میاں نواز شریف

سانگھڑ…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن اس دفعہ انتخابات میں سندھ میں میدان ماریگی ، سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی شفیع محمد جاموٹ نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے، اس موقع پر منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے کہا کہ ملکی حالات خراب ہوچکے ہیں ، نظام چلانے کی گنجائش نہیں ہے جلد انتخابات اورنئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے ، غوث علی شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے سسٹم بچانے کی کوشش کی تو ان پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام لگایا گیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہ نما لیاقت جتوئی نے کہا کہ حکومت مینڈیٹ کھوچکی ہے ، کراچی میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔ مسلم لیگ ن کے سیکریٹری اطلاعات مشاہد اللہ نے کہا کہ کراچی میں پچھلے کچھ سالوں سے سول وار شروع ہوچکی ہے حکمران مفاہمت کے نام پر سب چیزیں نظر انداز کئے بیٹھے ہیں جبکہ وزیر اعظم کا معیار سب سے کرپٹ ہونا ٹہرایا گیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن اس دفعہ سندھ میں میدان ماریگی ، میاں نواز شریف نے کہا کہ جلد سندھ میں اکر چپے چپے پر جاوٴنگا،انھوں نے کہا کہ شفیع جاموٹ کی شمولیت سندھ میں مسلم لیگ ن کو مضبوط کرے گی ۔

مزید خبریں :