26 جون ، 2012
اسلام آباد…بالائی اور میدانی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود ہے لیکن گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے۔آج رات بعض علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بعض بالائی علاقوں میں قبل از مون سون کی پہلی بارش کا آغاز گزشتہ رات ہوا۔مالم جبہ میں اب تک 27 ملی میٹر ، گڑھی دوپٹہ 20 اور مظفر آباد میں 18 ملی میٹر بارش ہوئی۔ نواب شاہ میں درجہ حرارت 43 ، جہلم 42 ،لاہور 40 ، راول پنڈی اسلام آباد 39 ،ڈی جی خان 38 اورکراچی میں زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔آج رات مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، کوہاٹ ،بنوں ،راول پنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ،سرگودھا ، فیصل آباد ڈویژن میں تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کی توقع ہے جب کہ کشمیر ،گلگت بلتستان اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔