31 دسمبر ، 2016
سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی دوستی محبت میں بدل گئی۔محبت 55 سالہ فرانسیسی خاتون کو کھینچ کر ہزاروں میل دور پاکستان لے آئی۔ خان پور کے شہری سے شادی کر لی ،اسلام قبول کرکے نام عائشہ رکھ لیا۔
محبت اندھی ہوتی ہے، یہ بات سچ ہوگئی جب فرانس کی کیتھرین لوویٹ،خان پور کے عمیر احمد سے شادی کرنےتقریبا ً~6 ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کرکے اس کے شہر پہنچ گئی۔
پچپن سال کی کیتھرین اور 29 سال کے عمیر کا رابطہ سوشل میڈیا پر ہوا،دوستی اور پھر کیتھرین سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اپنی محبت سے ملنے آپہنچی۔دونوں جمعرات کے روز رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔