26 جون ، 2012
میران شاہ…شمالی وزیرستان میں جاسوس طیاروں کے میزائل حملے سے 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں گھر پر دو میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔ان حملوں کے بعد بھی علاقے میں مزید دو جاسوس طیاروں کی پراوزیں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔