پاکستان
27 جون ، 2012

ایم کیوایم کا دہری شہریت کے بل کا خیرمقدم

کراچی ... متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر فاروق ایچ نائیک کو دہری شہریت کے بل کے سلسلے میں جو ہدایت دی ہے وہ نیک اور اچھا اقدام ہے ۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم کے اس اقدام کا رابطہ کمیٹی خیر مقدم کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان دہری شہریت کے ساتھ ملک میں لوڈشیڈنگ ،مہنگائی،بے روزگاری سمیت امن وامان پر بھی ایسے اقدامات کر کے عوام کے اعتماد کو بحال کریں۔

مزید خبریں :