27 جون ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے گرومندر میں پولیس مقابلے کے دوران تین مبینہ ڈاکووٴں کوہلاک کردیا گیاہے اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیاہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے پی ای سی ایچ بلاک ٹو میں ڈکیتی کی وارداتیں ہو رہی تھیں جس میں ایک ہی گاڑی اور ایک ہی گروپ ملوث تھا جس پر انٹیلی جنس نیٹ ورک کو فعال کیا گیا اور منگل کی شب اسی گروہ نے ایک گھر میں ڈکیتی کی جس پر پولیس مقابلہ ہوا ۔اس دوران ملزمان نے تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا دی۔فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو مارے گئے جبکہ ایک کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کے قبضے سے 7 روز قبل تیموریہ کے علاقے سے چھینی گئی گاڑی نمبر اے ایف ایل 671اسلحہ اور لوٹے گئے زیورات برآمد کر لئے گئے ہیں۔