27 جون ، 2012
واشنگٹن ... امریکی حکام نے کہا ہے دنیا بھرمیں24سے زائد انٹرنیٹ ہیکروں کو گرفتار کرلیا گیاہے ایف بی آئی حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے ہیکرز کریڈٹ کارڈ ہیکنگ میں ملوث تھے۔جنھیں امریکی ایف بی آئی نے مختلف ملکوں میں کارروائی کے دوران گرفتارکیاہے۔11 افراد کو امریکا جبکہ باقی کو دیگر7 ملکوں سے حراست میں لیا گیا۔ امریکی حکام کاکہناہے کہ مشتبہ ہیکروں کے خلاف ایف بی آئی کا آپریشن2سال سے جاری تھا۔ان کی گرفتاری سے 20کروڑ ڈالر سے زائدکا ممکنہ نقصان روکا گیا ۔