02 جنوری ، 2017
صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق کار بم دھماکا موغادیشو ائیرپورٹ کے قریب قائم بین الاقوامی امن فوج کے ہیڈکوارٹر اور اقوام متحدہ کے دفاتر کے نزدیک ہوا، ابتدائی طور پر تین افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
تاہم ابھی تک کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ اس دھماکے میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم حرکت الشباب ملوث ہیں۔