دنیا
02 جنوری ، 2017

کامیابیوں کے باوجود بشار الاسد کا مستقبل غیر یقینی ہے،جرمنی

کامیابیوں کے باوجود بشار الاسد کا مستقبل غیر یقینی ہے،جرمنی

جرمنی نے کہا ہے شامی حکومت کی عسکری کامیابیوں کے باوجود صدر بشار الاسد کے مستقبل پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔

پیر کو جاری بیان میں جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان مارٹن شیفر کا کہنا ہے کہ شام کے شہر حلب اور شمالی علاقوں میں صدر بشار الاسد کی عسکری کامیابیوں سے انکی حکومت کی مذاکرات کرنے کی ساکھ مضبوط ہوئی ہے۔

تاہم جرمن حکومت سمجھتی ہے کہ شام میں پُر امن مستقبل میں صدر بشار الاسدکوئی مستقل کردار ادا نہیں کرسکتے ہیں، شام کی چھ سالہ خانہ جنگی میں تین لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

مزید خبریں :