03 جنوری ، 2017
بھارتی سپریم کورٹ نے کرکٹ کنٹرول بورڈ کے نئے سربراہ کا نام تجویز کرنے سے انکار پر سینئر وکیل ایف ایس نریمان کو ہٹا کر انیل دیوان کو تعینات کردیا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی کے صدر انوراگ ٹھاکر اور سیکریٹری اجے شرکے کو ان کے عہدوں سے معزول کردیا تھا، ان پر توہین عدالت اور غلط بیانی کے الزام کی تحقیقات کا بھی حکم دیا ہوا ہے۔
چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے نئے ذمہ داروں کے نام تجویز کرنے کی ہدایت کی تھی۔
تاہم سینئر وکیل ایف ایس نریمان نے نام تجویز نہیں کیے تھے جس پر عدالت نے ان کی جگہ انیل دیوان کو وکیل مقرر کرلیا ہے۔
ایف ایس نریمان نے عدالت کو بتایا کہ وہ 2009ء میں بی سی سی آئی کے وکیل رہے ہیں، اس لیے اب وہ اس کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔