03 جنوری ، 2017
گھریلو جھگڑوں کو ناک آؤٹ کرنے والے باکسر عامر خان امریکی باکسر ڈینی گارشیاسے اوربرطانوی حریف کیل بروک کو ہرانے کے لیے سخت ٹریننگ کر رہے ہیں۔
پاکستانی نثراد برطانوی باکسرعامر خان کی نئے سال میں نئے چیلنجز کی تیاری کر رہے ہیں، کنگ خان ہاتھ کی سرجری کے بعد پھر سے باکسنگ رنگ میں انٹری کرنے والے ہیں۔
خان اپنے پرانے اور مضبوط حریفوں کو ایک بار پھر ہرانے کیلئے رنگ میں آرہے ہیں۔
باکسر عامر خان امریکی باکسر ڈینی گارشیاسے اوربرطانوی حریف کیل بروک کا گھمنڈ توڑنے کیلئے سخت ٹریننگ کررہے ہیں۔
عامر خان مئی 2016ءمیں کنیلو الواریز کے ہاتھوں چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوئے تھے،اب وہ ہاتھ کی سرجری کے بعد ایک پھر اپنے حریفوں کو چیلنج کرچکے ہیں ۔
دونوں حریفوں کے درمیان مقابلہ کنفرم ہے، مگر ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی،باکسنگ شائقین اس تاریخی مقابلے کے منتظر ہیں۔