27 جون ، 2012
واشنگٹن… امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے کی سلامتی و خودمختاری کا احترام کریں اور دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔ اپر دیر میں پاکستانی فوجیوں پر سرحد پار سے حملے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پرامریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنی اپنی طرف موجود شدت پسندوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ پینٹاگون کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستانی فوجی حکام سے ملاقات کرے گا۔ پاک بھارت تعلقات پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ اٹھارہ میں دونوں ممالک کے معاشی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ دیگرشعبوں میں بھی تعاون میں اضافہ ہوگا۔