27 جون ، 2012
کراچی… پاکستان میں قید 311بھارتی ماہی گیروں کو آج رہا کر دیا گیا۔ کراچی کی ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں قید315ماہی گیروں میں سے 311 کو آج رہا کیا کیا گیا ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق تین قیدیوں کو سزا پوری نہ ہونے کے باعث روک لیا گیا جبکہ ایک قیدی طبیعت خراب ہونے کے باعث بعد میں رہا کیا جائے گا۔آج رہا کیے جانے والے قیدیوں میں سے 290 قیدی بڑی عمر کے اور 21 بچے ہیں۔بھارتی ماہی گیر وں کوپاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ان قیدیوں کو کل واہگہ کے راستے بھارت روانہ کیا جائے گا۔ کافی عرصے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اتنی بڑی تعداد میں بھارتی قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کیا جارہا ہے۔