پاکستان
27 جون ، 2012

کشتی ڈوبنے کی اطلاع3روز پہلے ملی، پاکستانی سفارتخانہ

کشتی ڈوبنے کی اطلاع3روز پہلے ملی، پاکستانی سفارتخانہ

جکارتا… انڈونیشیاء میں پاکستانی سفارت خانہ نے کہاہے کہ سمندر میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں پاکستانیوں کے بھی متاثر ہونے کی اطلاعات پر مصدقہ معلومات اکھٹا کی جارہی ہیں ۔ جکارتا میں پاکستانی سفارتخانہ کے ہیڈ آف چانسری ظفر اقبال نے جیونیوز سے گفت گو میں بتایاکہ آسٹریلیا کے قریب سمندر میں مسافر کشتی ڈوبنے کی اطلاع 3 روز قبل ملی تھی، اس کشتی میں پاکستان ہونے کی اطلاع پر انڈویشیاء کے حکام سے رابطہ کیا گیا، ابھی تک انڈونیشیئن حکام کا جواب نہیں آیا، انہوں نے کہاکہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ آسٹریلوی سرحد کے قریب پیش آیا تھا اس لئے آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمیشن سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :