کاروبار
04 جنوری ، 2017

امریکی کارساز ادارے کا میکسیکو میں پلانٹ لگانے کا منصوبہ موخر

امریکی کارساز ادارے کا میکسیکو میں پلانٹ لگانے کا منصوبہ موخر

 

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلد ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی کار ساز ادارے فورڈ نے میکسیکو میں اپنا ایک نیا پلانٹ لگانے کا منصوبہ مؤخر کر دیا ہے۔

کمپنی کے اعلان کے مطابق اس کی بجائے وہ امریکا میں ہی برقی کاروں سے متعلق ایک ایسا منصوبہ شروع کریں گے، جس سے ملازمتوں کے 7 سو نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اگرچہ فورڈ کے سربراہ مارک فیلڈز کا کہنا یہ ہے کہ یہ فیصلہ کسی بھی بیرونی دباؤ کے بغیر کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی اس حوالے سے ڈونلد ٹرمپ کے مستقبل کے نائب مائیک پَینس سے بات چیت ہوئی ہے۔

مزید خبریں :