پاکستان
27 جون ، 2012

سپریم کورٹ میں این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت

سپریم کورٹ میں این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت

اسلام آباد… سپریم کورٹ این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت جاری ہے اور تین رکنی بینچ جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ کیس کی ابتداء میں احمد ریاض شیخ اور عدنان خواجہ کے وکیل ڈاکٹر باسط نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اونٹ نکل گیا، دم پکڑے رہنا شان کے خلاف ہے، میرے دونوں موکل نوکری سے فارغ ہوئے اور جرمانے بھی ادا کر دیئے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حکم کردے کہ یہ مقدمے کا آخری دن ہے۔ واضح رہے کہ عدالت نے جنوری میں اسی کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعظم کو بغیر ایڈوائس این آر او فیصلے پر عمل درآمد کا حکم بھی جاری کیا تھا۔ سپریم کورٹ کا کرے گا۔ این آر او فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کر کے انہیں وزارت عظمیٰ کے لیے نا اہل قرار دے چکی ہے۔ جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بینچ نے یوسف رضا گیلانی کو 26اپریل کو توہین عدالت کا مجرم قرار دے کر عدالت کی برخواستگی تک کی سزا سنائی تھی۔بعدازاں سپریم کورٹ نے 19جون کو مختلف آئینی درخواستوں کی سماعت کے بعد یوسف رضا گیلانی کوبطور رکن اسمبلی اور وزارت عظمیٰ کے لیے نا اہل قرار دے دیا تھا۔

مزید خبریں :