پاکستان
27 جون ، 2012

رہائی کے اعلان پر سرجیت سنگھ خوش،سویوں کی فرمائش

رہائی کے اعلان پر سرجیت سنگھ خوش،سویوں کی فرمائش

لاہور… لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی قیدی سْرجیت سنگھ نیرہائی کی خبر ملنے پرساتھی قیدیوں سے الوداعی ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ سرجیت سنگھ نے نہا دھو کر نئے کپڑے پہن لئے ہیں۔ لاہورکی کوٹ لکھپت جیل کے ذرائع نے جیو نیوز کے نمائندے امین حفیظ کو بتایاکہ بھارتی قیدی سْرجیت سنگھ ولد سچا سنگھ انتہائی خوش نظر آرہا ہے۔ اس نے آج جیل میں سویاں کھانے کی فرمائش کی،اوراب اس نے رہائی کی گھڑیاں گننا شروع کر دی ہیں۔ دوسری جانب سر جیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ ایڈووکیٹ نے جیو نیوزکوبتایاکہ سرجیت سنگھ کو کل بھارتی ماہی گیروں کے ساتھ واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا، ان کی سرجیت سنگھ کے اہل خانہ سے بھی بات ہوئی ہے،انہیں سرجیت سنگھ کی رہائی کی خبر دی ہے۔

مزید خبریں :