پاکستان
27 جون ، 2012

سندھ ہائی کورٹ کے سات ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

سندھ ہائی کورٹ کے سات ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا

کراچی… سندھ ہائی کورٹ کے سات ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس، جسٹس مشیر عالم نے سات ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس سید محمد فاروق شاہ ، جسٹس فاروق علی چناء ، جسٹس حبیب الرحمان شیخ ،جسٹس عزیز الرحمان ، جسٹس افتاب احمد ،جسٹس صلاح الدین پنہور اورجسٹس ریاضت علی سیہڑ شامل ہیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 24 ہوگئی ہے تاہم ابھی بھی 16ججز کی اسامی خالی ہیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ججوں کی تعداد میں اضافے سے امن و امان کی صورت حال زیادہ بہتر طور پر مانیٹر کرسکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت کی ہدایت کے بعد حکومت نے پولیس میں تبادلے اور تقرریوں میں مدت کا تعین کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو غیرجانبدارانہ کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کچی آبادیوں میں حکومتی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد پناہ حاصل کررہے ہیں اور اداروں کا داخلہ مشکل ہوجاتا ہے۔

مزید خبریں :