انٹرٹینمنٹ
07 جنوری ، 2017

فلم ’انڈر ورلڈ بلڈ وارز‘ آج نمائش کیلئے پیش ہوگی

فلم ’انڈر ورلڈ بلڈ وارز‘ آج نمائش کیلئے پیش ہوگی

خطرناک ویمپائرز پر مبنی ہولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم سیریز ’انڈر ورلڈ‘ سلسلے کی نئی سنسنی خیز فلم ’انڈر ورلڈ بلڈ وارز‘ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارہ اینا فوئیسٹر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ حصوں کی طرح ایک بار پھر انسانی خون کے پیاسے ویمپائرز اپنے روایتی حریف خونخوار بھیڑیوں کے مابین جاری خطرناک جنگ کی عکاسی کر رہی ہے۔

اس فلم میں ویمپائرز کی ڈیتھ ڈیلر ’سیلین‘ ایک بار پھر نامور ہولی وڈ اداکارہ کیٹ بیکنسیل نبھا رہی ہیں۔ ڈیوڈ کیرن، ٹام روزنبرگ اور لین وائس مین کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار کردہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار تھیو جیمز، ٹیرینٹ گیریٹ، تھوبیئس مینزیس، بریڈلے جیمز اور چارلس ڈینس شامل ہیں۔

 

مزید خبریں :