پاکستان
27 جون ، 2012

پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ناجائز ہے، شہباز شریف

پنجاب میں ڈاکٹرز کی ہڑتال ناجائز ہے، شہباز شریف

لاہور… پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ناجائز ہے اور وہ اپیل کرتے ہیں کہ ڈاکٹر فوری طور پر ناجائز مطالبات سے دستبردار ہو جائیں۔ مینارِ پاکستان ٹینٹ آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹری مقدس پیشہ ہے، اسے رسوا نہیں کیا جاناچاہئے ،ان کا کہنا تھاکہ ان کی حکومت نے چار سال میں ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں ریکارڈ اضافہ کیا اور ان کی تنخواہوں کی مد میں اربوں روپے مختص کئے لیکن اس کے باوجود ان کی ہڑتال سے مریض خوار ہو رہے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ کابینہ نے ڈاکٹروں کو مراعات دینے کیلئے اپنی تنخواہوں میں کمی کی ، 17 ویں گریڈ کا افسر 30ہزارروپے تنخواہ لیتا ہے جبکہ17،ویں اسکیل کے ایک ڈاکٹر کی ماہانہ تنخواہ 60ہزار روپے ہے۔

مزید خبریں :