پاکستان
27 جون ، 2012

پنجاب، ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کیلئے 3دن کی مہلت

پنجاب، ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کیلئے 3دن کی مہلت

لاہور… پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کو ہڑتال ختم کرنے کیلئے 3دن کی مہلت دی ہے اورکہاہے کہ ہڑتال ختم نہ کی تو ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈاکٹروں کی ہڑتال غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے جس کے باعث ہزاروں مریض خوار ہو رہے ہیں، انکا کہنا تھاکہ ایمرجنسی میں ہڑتال کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق اسپشل برانچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ دی ہے،جس میں کہاہے کہ ینگ ڈاکٹرز میں کچھ عناصر پنجاب حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں جبکہ انکا مریضوں اور سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ رویہ بھی ہتک آمیز ہے،اسپیشل برانچ نے ایسے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔

مزید خبریں :