کھیل
07 جنوری ، 2017

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان 5 ویں نمبر پر

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، پاکستان 5 ویں نمبر پر

 

آئی سی سی ٹیسٹ درجہ بندی میںگزشتہ برس پہلے نمبر پر رہنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل 6 ٹیسٹ ہارنے کے بعد پانچویں نمبر پر چلی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی سڈنی ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کے ہاتھوں 220رنز کی شکست کے بعد جاری ہونے والی درجہ بندی میں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے نمبر براجمان ہے۔

دوسرے نمبر پر پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ شکست سے دوچار کرنے والی آسٹریلیا ہے،تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ جبکہ چوتھے نمبر پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پہنچ چکی ہے۔

پانچویں نمبر پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں میزبان ٹیم کو پہلے لارڈز اور پھر اوول میں ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ،آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے لاہور میں کپتان مصباح الحق کو نمبر ون ٹیسٹ بننے پر میس پیش کیا تھا۔

مصباح الیون اس کامیابی کے بعد خود کاسنبھال نہ سکی، ویسٹ انڈیز سے شارجہ میں نیوزی لینڈ سے دو اور آسٹریلیا سے تین ٹیسٹ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم پہلی سے پانچویں پوزیشن پر آگئی۔

مزید خبریں :