27 جون ، 2012
اسلام آباد… الیکشن کمیشن نے شازیہ مری کا بطور ممبر قومی اسمبلی نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ممبر قومی اسمبلی فوزیہ وہاب کی وفات کے بعد خالی ہونے والی نشست پر شازیہ مری کو خواتین کی مخصوص نشست پر نامزد کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے ان کی بطور ممبر قومی اسمبلی انتخاب کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔