پاکستان
27 جون ، 2012

آئندہ عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کی منظوری

آئندہ عام انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کی منظوری

کراچی… الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کی منظوری دے دی ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق پولنگ اسٹیشن کے قریب امیدوار کے پولنگ کیمپ پر پابندی ہوگی، ووٹر کو امیدوار کی طرف سے ووٹ پرچی اور ٹرانسپورٹ دینے پر پابندی ہوگی۔ ضابطہ اخلاق میں کہاگیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلی امیدوار کے انتخابی خرچ کی حد 15 لاکھ روپے مقررہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتخابی خرچ کا خصوصی اکاوٴنٹ ہوگا اور ہفتہ وار خرچ کی تفصیلات بھی دینا ہوں گی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وال چاکنگ پر پابندی ہوگی اور لاوٴڈ اسپیکر کا استعمال صرف جلسہ میں ہوگا۔

مزید خبریں :